زبان: اردو

مینو

کووڈ-19 کس طرح پھیلتا ہے؟

🤧 لوگوں کو کووڈ-19 ایسے افراد سے لگ سکتا ہے جو اِس وائرس کا شکار ہوں۔

💦 یہ مرض ایک شخص سے دوسرے شخص تک ناک اور منہ سے نکلنے والے چھوٹے قطروں کے ذریعے پھیل سکتا ہے جو کووڈ-19 سے متاثر شخص کے کھانسنے یا سانس خارج کرنے سے پھیلتے ہیں۔

🥄 یہ قطرے اس شخص کے ارد گرد موجود چیزوں اور سطحوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

👈 جب دوسرے لوگ ان چیزوں یا سطحوں کو چھو کر اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتے ہیں تو وہ کووڈ-19 کا شکار ہو سکتے ہیں۔

↔️ لوگ کووڈ-19 کا شکار اس صورت میں بھی ہو سکتے ہیں جب وہ ان قطروں کو سانس کے ذریعے اندر لے لیں جو کووڈ-19 کا شکار شخص کھانس کر یا سانس باہر نکال کر خارج کرے۔ اسی لیے بیمار شخص سے 1 میٹر (3 فٹ) سے زیادہ فاصلے پر رہنا اہم ہے۔

عالمی ادارہٗ صحت (ڈبلیو ایچ او) کووڈ-19 کے منتقلی کے طریقوں پر جاری تحقیق کی جانچ کر رہا ہے اور اپ ڈیٹ شدہ نتائج شیئر کرنا جاری رکھے گا۔

کیا کووڈ-19 کا باعث بننے والا وائرس ہوا کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے؟

اب تک کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ کووڈ-19 کا باعث بننے والا وائرس بنیادی طور پر ہوا کے بجائے سانس لینے کے دوران نکلنے والے قطروں کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

کیا کووڈ-19 کسی ایسے شخص سے لگ سکتا ہے جس میں کوئی علامات نہ ہوں؟

اس مرض کے پھیلنے کا اہم ذریعہ کسی شخص کے کھانسنے یا سانس لینے کے دوران نکلنے والے قطرے ہیں ۔ ایسے شخص سے کووڈ-19 لگنے کا خطرہ بہت کم ہے جس میں کوئی علامات موجود نہ ہوں۔ تاہم، کووڈ-19 سے متاثرہ بہت سے لوگوں میں صرف کم درجے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔ یہ بات مرض کے ابتدائی مراحل کے لیے خاص طور پر درست ہے۔ لہذا، کسی ایسے شخص سے کووڈ-19 لگنا ممکن ہے جسے معمولی کھانسی ہو اور وہ بیمار محسوس نہ کر رہا ہو۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کووڈ-19 کے منتقلی کے دورانیے کے بارے میں جاری تحقیق کی جانچ کر رہا ہے اور اپ ڈیٹ شدہ نتائج شیئر کرنا جاری رکھے گا۔